مسلم لیگ چیئرمین مسرت عالم بٹ عدالت میں پیش کر دیے گئے

مسلم لیگ چیئرمین مسرت عالم بٹ عدالت میں پیش کر دیے گئے

 سری نگر (کے پی آئی)مسلم لیگ چیئرمین مسرت عالم بٹ کو پولیس نے رعنا واری کے ایک پرانے کیس زیر ایف آئی آر نمبر 42 کے تحت فورتھ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا جہاں پر جج نے کیس کی اگلی پیشی 17 مارچ کو رکھی اور پولیس کے نام ہدایت جاری کی کہ وہ مسرت عالم کو اگلی تاریخ پر پیش کریں۔ ترجمان کے مطابق کیس کی پیروی ایڈوکیٹ شبیر احمد بٹ اور ایڈوکیٹ حامد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ مسرت عالم کی گرفتاری کو جان بوجھ کر طول دے رہی ہے اور انہیں نت نئے کیسوں میں ملوث کرکے پابند سلاسل بنایا جارہا ہے ۔ ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے مسرت عالم کو 2010 کی ایجی ٹیشن کے دوران گرفتار کیا تھا اور 5 سال مکمل ہونے کے بعد بھی انہیں رہا نہیں کیا گیا ہے جبکہ ان ہی کی عدالتوں سے مسرت عالم کو اکثر بیشتر رہائی کے احکامات مل چکے ہیں لیکن انتظامیہ نے ہر بار اپنے ہی قانون کی دھجیاں اڑائی ہے۔ ترجمان نے مسرت عالم کے تئیں انتظامیہ کی طرف سے استعمال کئے گئے مضموم حربوں اور ہتھکنڈوں کی کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مزمت کی ۔

مزید : عالمی منظر