اترکی کے عراق کیلئے فوجی سازو سامان پر مشتمل دو ہوائی جہاز بغداد پہنچ گئے

اترکی کے عراق کیلئے فوجی سازو سامان پر مشتمل دو ہوائی جہاز بغداد پہنچ گئے

 ستنبول (آن لائن)ترکی کی جانب سے عراق کی حکومت کے لیے فوجی سازو سامان پر مشتمل دو ہوائی جہاز بغداد پہنچ گئے ہیں۔بغداد میں ترک سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دو کارگو طیارے فوجی سامان لے کر بغداد کے المثنیٰ ملٹری اڈے پر اترے ہیں، جہاں یہ فوجی سامان عراق میں متعین ترک سفیر فاروق قایما قجی نے وصول کرنے کے بعد بغداد حکومت کے حوالے کردیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی سامان عراق کی دہشت گردی کے خلاف جنگ بالخصوص دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ ’’داعش‘‘ کے خلاف تازہ آپریشن کے موقع پر فراہم کیا گیا ہے۔ فوجی امداد کی فراہمی دہشت گردی کے خلاف اتحادی کی حیثیت سے ترکی کی ذمہ داری تھی۔ استنبول بغداد حکومت کی مزید فوجی مدد بھی جاری رکھے گا۔ قبل ازیں اتوار کو ترک وزیردفاع عصمت یلماز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے لیے وہ بدھ کو بغداد کا دورہ کریں گے۔ ترکی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ ان کا ملک امریکا کی سربراہی میں داعش کے خلاف جاری فوجی آپریشن کی حمایت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں عالمی اتحاد کا حصہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دہشت گردوں کے مقابلے کے لیے عراق کے نیم خود مختار صوبہ کردستان کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید : عالمی منظر