300کلو میٹر طویل سرینگر جموں شاہراہ بھاری برف باری سے بند

300کلو میٹر طویل سرینگر جموں شاہراہ بھاری برف باری سے بند

  

 جموں (کے پی آئی) 300کلو میٹر طویل سرینگر جموں شاہراہ بھاری برف باری ،کی وجہ سے مسلسل دوسرے روز بھی بند رہی جس کے نتیجہ میں سینکڑوں مسافر دوسرے روز بھی جموں میں درماندہ رہے۔اطلاعات کے مطابق جموں سرینگر شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ پڑی ہیں جبکہ بین ضلعی ٹریفک بھی مسلسل تیسرے روز متاثر رہا۔محکمہ ٹریفک کے ایک ترجمان نے کہابارشوں اور برف باری کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ کے علاوہ کشتواڑ ،ڈوڈہ اور بھدرواہ شاہراہیں بھی کئی مقامات پر سڑک کھسک جانے کی وجہ سے بند رہیں۔ ادھمپور اور بانہال کے درمیان ایک درجن کے قریب پسیوں کو بھی شاہراہ سے صاف کیا گیا لیکن رام سو اور ادھمپور کے نزدیک بھاری پسی اور سڑک کا ایک بڑا حصہ دھنس جانے کی وجہ سے منگل کی شام تک بھی شاہراہ کو قابل آمدورفت بنا یا نہیں جا سکا۔ رام سو کے نزدیک ہنگنی میں سڑک کا تقریبا15 میٹر حصہ دھنس چکا ہے ۔ باڈر روڈ س آرگنائزیشن 52RCC کے کمانڈر سریندر کمار مینا ،جن کی نگرانی میں شاہراہ کو بحال کر نے کا کام چل رہا ہے، نے بتایا کہ جواہرٹنل کے دونوں طرف برف ہٹا کر بانہال سے وادی تک شاہراہ کو قابلِ آمد و رفت بنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رام سو کے نزدیک ہنگنی اور اوھمپورکے نزدیک کھیری کے مقام گر آئی پسیوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے اور امید ہے کہ دیر شام تک یہ کام مکمل ہو جائے گا ۔

مزید :

عالمی منظر -