افسپا خاتمے کا کوئی منصوبہ نہیں‘ بھارتی وزارت داخلہ

افسپا خاتمے کا کوئی منصوبہ نہیں‘ بھارتی وزارت داخلہ

 نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی حکومت نے فوج کوجموں وکشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں میں حاصل خصوصی اختیارات آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ (افسپا)کے خاتمے یا اس میں ترمیم کی کسی بھی گنجائش کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس قانون سے انسانی حقوق پر پڑنے والے اثرات کا متواتر طور جائزہ لیا جاتا ہے ۔ پارلیمنٹ اجلاس کے دوران پی ڈی پی ممبر پارلیمنٹ طارق حمید قرہ کی جانب سے اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ کرن ججیجو نے کہاکہ اس قانون کا جائزہ لینے کیلئے ریاستی حکومتیں اور مرکزی ایجنسیاں مشترکہ طور غور کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے افسپا کی واپسی کی سفارشات وقتا فوقتا سامنے آتی ہیں جبکہ ناگالینڈ حکومت نے ریاست میں ڈسٹربڈ ایریا ایکٹ کے خاتمے کی سفارش کی ہے ۔

مزید : عالمی منظر