آفریدی ون ڈے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پانچویں باؤلر بن گئے

آفریدی ون ڈے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پانچویں باؤلر بن گئے

 نیپئر( نیٹ نیوز) سٹار پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پانچویں باؤلر بن گئے۔ آفریدی نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں 2 وکٹیں حاصل کر کے شان پولاک کا 393 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ آفریدی ایک روزہ میچوں میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان کے تیسرے اور دنیا کے پانچویں باؤلر بن گئے۔ ون ڈے کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے، انہوں نے 534 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ آفریدی کو اب 4 سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے مزید 5 وکٹیں درکار ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ رواں ورلڈ کپ کے دوران اس اعزاز کو حاصل کر لیں گے۔ بدھ کو ورلڈ کپ کے سلسلے میں متحدہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کر کے پولاک کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، آفریدی نے اب تک 395 میچز کھیل کر 395 وکٹیں لے رکھی ہیں ۔ اور وہ ون ڈے کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پانچویں باؤلر بن گئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی