آسٹرریلیا کا ورلڈ کپ میں 417کا ریکارڈ سکور،افغانستان کو شکست

آسٹرریلیا کا ورلڈ کپ میں 417کا ریکارڈ سکور،افغانستان کو شکست

 پرتھ ( نیٹ نیوز)ورلڈکپ 2015ء میں بڑے اسکورز کا سلسلہ جاری ہے۔ میزبان آسٹریلیا نے ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 6 وکٹوں کے نقصان پر417 رنزبناڈالا اور افغانستان کو 275 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی ۔ سابقہ ریکارڈ بھارت کا برمودا کے خلاف 413 رنز کا تھا۔آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں بیٹسمینوں کا راج اوربڑے اسکوربننے کا سلسلہ جاری ہے۔ پرتھ میں آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان پر417 رنز اسکورکئے۔آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنرنے 178 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ انہوں نے یہ سکور133 گیندوں پر سکور کیا آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیانمیچ کا ٹاس افغانستان نے جیتا جس نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہیں ہوا آسٹریلوی بیٹسمین وارنر نے اپنی اننگز میں 5 چھکے اور 19 چوکے لگائے سمتھ 95 اور میکسل85 رنز کے ساتھ نمایاں رہے افغان باؤلر دولات اور شاہپور نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں فنچ نے 95 اور میکسل نے 85 رنزکی شاندارا ننگز کھیلی افغانستان کی پوری ٹیم 418 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں 142 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی نوریز 33 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ نجیب نے24 رنز بنائے آسٹریلوی باؤلرجانسن نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سٹارک اور ہیزل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی