یو اے ای کیخلاف کھلاڑیوں نے عمدہ پرفامنس دکھائی، سابق کرکٹرز

یو اے ای کیخلاف کھلاڑیوں نے عمدہ پرفامنس دکھائی، سابق کرکٹرز

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کی دوسری کامیابی کو خوش آئند قرار دیا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نواز نے کہا کہ اس میچ میں عمدہ پرفارمنس اور بڑے مارجن کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں جس کا ٹیم کو اگلے میچ میں فائدہ حاصل ہوگا انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو اگلے میچ میں بھی اسی طرح عمدہ پرفارمنس دینے کی ضرورت ہے سکندر بخت نے کہا کہ امید ہے کہ ٹیم اپنی کامیابیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھے گی اور جنوبی افریقہ کیخلاف بھی کامیابی حاصل کرے گی ٹیم کو متحد ہوکرکھیلنے کی ضرورت ہے عامر سہیل، اظہر محمود نے کہا کہ اصل مقابلہ تو جنوبی افریقہ سے ہوگا اورا س میچ میں ٹیم کو عمدہ پرفارمنس دکھانے کی ضرورت ہے امید ہے کہ کھلاڑی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور پاکستان جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کرے گی باسط علی اور کامران اکمل نے بھی امید ظاہرکی کہ اس کامیابی کے بعد اب ٹیم کو مزید حوصلہ ملے گا اور اگلے میچ میں کھلاڑیوں کو اس کامیابی کا ضرور فائدہ حاصل ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی