سری لنکا نے زخمی ہیراتھ کی جگہ سیکیوج پراسنا کو احتیاطی طور پر ٹیم میں طلب کر لیا

سری لنکا نے زخمی ہیراتھ کی جگہ سیکیوج پراسنا کو احتیاطی طور پر ٹیم میں طلب کر ...

 برسبین( نیٹ نیوز) سری لنکا نے زخمی رنگنا ہیراتھ کی جگہ آل راؤنڈر سیکیوج پراسنا کو ٹیم میں طلب کر لیا۔ ہیراتھ یکم مارچ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیراتھ کے ہاتھ میں چار ٹانکوں کی ضرورت ہے اور توقع ہے کہ وہ سات سے دس روز میں مکمل فٹ ہو جائیں گے تاہم ہم نے احتیاطی طور پر سیکیوج پراسنا کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ بات درست ہے کہ ہیراتھ کی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے لیکن وہ ابھی تک ایونٹ سے باہر نہیں ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی