فلم’’ہاٹ پرسوٹ‘‘8مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم’’ہاٹ پرسوٹ‘‘8مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
فلم’’ہاٹ پرسوٹ‘‘8مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

  

 نیویارک (این این آئی) ہالی وڈ کی نامور اداکارہ و پروڈیوسر ریس ویٹر سپون اور صوفیہ ورگراکی کامیڈی سے بھرپور ایڈونچر ایکشن فلم’’ہاٹ پرسوٹ‘‘8مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ہدایتکارہ عینی فلیچرکی اس فلم کی کہانی ایک ایسی پولیس افسر کے گِرد گھوم رہی ہے جو منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی ڈیل کو روکنے کیلئے ڈرگ ڈیلر کی بیوی کی مدد حاصل کر لیتی ہے اور اسمگلنگ کو روکنے کیلئے ہر ممکن کو شش کرتی ہے ۔ڈینا فاکس ، برونا پاپنڈریا اور ریس ویٹر سپون کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں صوفیہ ورگرا اور ریس ویٹر سپون کے علاوہ مائیکل موسلے، جوڈی لیئن، رچرڈ ٹی جونز اور میتھیو دیل شامل ہیں۔ایکشن، ایڈونچراور تھرل سے بھرپور اس فلم میں ہلکے پھلکے طنز و مزاح کا تڑکا بھی لگایا ہے جووارنر بروس پکچرز کے تحت 8مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

مزید :

کلچر -