مصروف رہنے سے فنکار کی زندگی بڑھ جاتی ہے،اے نیر

مصروف رہنے سے فنکار کی زندگی بڑھ جاتی ہے،اے نیر

 لاہور (اے پی پی)نامور گلوکار اے نیر کو موجودہ فلم سازوں موسیقارو ریڈیو اور پی ٹی وی سمیت دیگر نجی چینلز نے بھلا دیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ آج بھی گانا گا سکتے ہیں ۔اپنے گیتوں کی ریکارڈنگ کرانا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے کسی سے کوئی گلہ نہیں مگر ایک سینئرگلوکار ہونے کے ناطے میرا دل چاہتا ہے کہ لاہور میں ہونے والے اسٹیج شوز میں جاؤں ۔ریڈیو ٹی وی کے پروگرامز میں کبھی کبھار شرکت کروں۔ایک فنکار اگر مصروف رہے تو اس کی زندگی بڑھ جاتی ہے ۔اے نیر نے کہا کہ اپنے خدا کا ہر دم شکر ادا کر تاہوں کہ اس نے مجھے شہرت ،دولت اور دیگر آسائشوں سے نوازا۔آج بھی میرے گائے ہوئے پرانے گانے سن کر لوگ جھوم اٹھتے ہیں ۔   انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان سنگرز بھی محنت سے گار ہے ہیں ۔انہیں چاہیے کہ میوزک کو سیکھ کر اور ریاضت کے ہمراہ گائیں تو ان کے فن میں مزید پختگی پیدا ہوسکتی ہیں ۔اے نیر نے کہا میں ایک ٹی وی چینل پر اپنی پرانی فلموں کے نغمات سن کر ماضی میں چلا جاتا ہوں۔بے شمار یادیں میری زندگی کا سرمایہ ہیں۔

مزید : کلچر