فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،آفرین

فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،آفرین
فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،آفرین

  

 لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر آفرین نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا چند سال قبل سٹیج ڈرامہ اپنی اصل ڈگر سے ہٹ گیا لیکن کچھ لوگوں کی محنت کی وجہ سے آج دوبارہ ٹریک پر آ چکا ہے اس لئے میں فلم کے ساتھ ساتھ مسلسل تھیٹر ڈراموں میں کام کر رہی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ ہمارے سٹوڈیوز کی رونقیں بحال ہوں۔ اگر ہم خود ٹھیک ہو جائیں تو سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے‘ کام چوری اور نااہلی کی وجہ سے آج ہم تمام شعبوں میں زوال کا شکار ہیں‘ ہم سب کو نیت اور ارادے ٹھیک کرنا ہوں گے۔آفرین نے کہا کہ اسے بدقسمتی کہاجائے یا کچھ اور ہر کوئی خود کو ٹھیک اور دوسرے کو غلط کہتا ہے جس کی وجہ سے شوبز ہی نہیں بلکہ ہر شعبے زوال پذیر ی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم دوسروں کو ٹھیک کرنے کی بجائے ہمیں اپنے آپ کو ٹھیک کرنا چاہئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات ہیں مجھے یقیین ہے کہ ہماری ٹیم دو میچ جیتنے کے بعد مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

مزید : کلچر