میڈم سنگیتا کی فلم’’عشق پازیٹو‘‘کی شوٹنگ مقامی سٹوڈیو میں جاری

میڈم سنگیتا کی فلم’’عشق پازیٹو‘‘کی شوٹنگ مقامی سٹوڈیو میں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرمیڈم سنگیتا کی فلم’’عشق پازیٹو‘‘کی شوٹنگ مقامی سٹوڈیو میں جاری ہے جس میں سعود،نور،ولی حامد علی خان،فاریہ بخاری اور دیگر حصّہ لے رہے ہیں ۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے میڈم سنگیتا نے کہا کہ سعود اس فلم میں ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گے انہوں نے اپنے فنّی کیرئیر میں بہت کم ایسے کردار ادا کئے ہوں گے۔میڈم سنگیتا نے بتایا کہ اس فلم میں روبی انعم بھی روائتی ڈگر سے ہٹ کر کردار میں نظر آئیں گی۔فلم’’عشق پازیٹو‘‘کے رائٹر سورج بابا ہیں میں بھی اس فلم میں کام کرتی ہوئی نظر آؤں گی۔اس فلم کو ریکارڈ ٹائم میں مکمل کرکے عام نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -