حمیرا ارشد اور دیگر کا ’’چوکا لگا چھکا لگا ‘‘سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرگیا

حمیرا ارشد اور دیگر کا ’’چوکا لگا چھکا لگا ‘‘سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل ...
حمیرا ارشد اور دیگر کا ’’چوکا لگا چھکا لگا ‘‘سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرگیا

  

 لاہور (این این آئی ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کیلئے حمیرا ارشد اور دیگر گلوکاروں کا خصوصی نغمہ ’’چوکا لگا چھکا لگا ‘‘سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرگیا ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے جذبہ حب الوطنی کیلئے حمیرا رشد ،ملکو ،ندیم عباس ،اکرم راہی ،شبنم مجید ،انوررفیع ،عدیل برکی سمیت دیگر گلوکاروں کے گائے ہوئے گانے ’’ چوکا لگا چھکا لگا ‘‘ کی ویڈیو میں فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کے مقبول اداکار شریک ہیں ۔سوشل میڈیا پر حمیرا ارشد کے خصوصی نغمے کو روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لائیک مل رہے ہیں ۔خصوصی نغمے کے رائٹر سجاد حیدر اور ڈائریکٹر اسلم پھلروان ہیں ۔

مزید : کلچر