پاکستان میگالیدرشوایکسپوسنٹرلاہورمیں کل سے شروع ہوگا

پاکستان میگالیدرشوایکسپوسنٹرلاہورمیں کل سے شروع ہوگا

  

لاہور(کامرس رپورٹر)’’ پاکستان میگا لیدر شو دو ہزار پندرہ ‘‘ کا باقاعدہ آغاز چھ مارچ سے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون لاہور میں ہورہا ہے جو اتوار آٹھ مارچ تک جاری رہے گا ۔ تین روزہ ایونٹ کا افتتاح وفاقی وزیر برائے کامرس اینڈ ٹریڈامجینئرخرم دستگیر کریں گے ۔ شو میں لیدر مصنوعات بنانے والے پاکستان کے دو سو پچاس ادارے شرکت کر رہے ہیں جبکہ تین سوسے زائد سٹالز لگائیں جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار محمد مصدق چئیرمین پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن اینڈچئیر مین آرگنائنرنگ کمیٹی فار پاکستان میگا لیدر شو نے ایکسپو سنٹر لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ ان کے ساتھ محمد یونس چئیرمین پی ایف ایم اے، صادین ممبر آرگنائزنگ کمیٹی ،وسیم ذکریا ایکس چئیرمین پی ایف ایم اے بھی موجود تھے ۔

پاکستان میگا لیدر شو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پانچ بڑی صنعتیں فٹ وئیر ، چمڑہ سازی ، دستانہ سازی، لید ر کی مصنوعات اورچمڑے سے ملبوسات تیار کرنے والی باہم مل کر حصہ لے رہی ہیں ، پانچوں ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے ہونے والا یہ شو پاکستانی لیدر انڈسٹری کی حیران کن ترقی اور اہلیت دنیا کے سامنا پیش کرے گا۔ شو کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ، وزات خزانہ ، منسٹری آف انڈسٹریزاور لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر کا تعاون حاصل ہے ۔

مزید :

کامرس -