کراچی پولیس نے یوفون کے اشتراک سے ایمرجنسی الرٹ کوڈ شروع کرنے کا اعلان کردیا

کراچی پولیس نے یوفون کے اشتراک سے ایمرجنسی الرٹ کوڈ شروع کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(پ ر)ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو درپیش بڑھتے ہوئے سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کے لئے کراچی پولیس نے یوفون کے ساتھ سنگل کلک پر مشتمل ایمرجنسی الرٹ کوڈ (ای اے سی ) شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس نظام سے پولیس کے سیکورٹی آپریشنز مکمل اور مستحکم رہنے میں مدد ملے گی ۔ اپنے اس منظم سیکورٹی نظام کو متحرک کرنے کے لئے اسکول میں اسٹاف اراکین اور دیگر تعلیمی اداروں کے یوفون نمبروں کو محکمہ تعلیم اور پولیس کی شراکت داری کے ساتھ رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔ اسی طرح اسکولوں کو اجازت ہوگی کہ وہ آن لائن یا کراچی کے پولیس اسٹیشنوں میں دستیاب فارم بھر کر انفرادی طور پر اپنی یوفون سمیں رجسٹر ڈ کروائیں ۔

نمبر کی رجسٹریشن کے ساتھ ہی یہ عمل ایک بار مکمل ہوجائے گا اور کسی بھی الارم پر قریب ترین پولیس اسٹیشن اور متعلقہ پولیس حکام کو الرٹ چلاجائے گا تاکہ اسکول کے تحفظ کے لئے ضروری اقدام اٹھایا جائے۔ الرٹ کا یہ نظام اسکول کے نام کے ساتھ ساتھ اس الارم کو بھیجنے والے شخص کے نام کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرے گا۔ یوفون کی کاروباری سماجی ذمہ داری کی خاص بات یہ ہے کہ ای اے سی (ایمرجنسی الرٹ کوڈ ) بالکل مفت ہے اور محض ناکافی موبائل بیلنس کی وجہ سے الارم بھیجنے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اس کو موثر طور پر چلانے کے لئے جدید ترین موبائل فون کی ضرورت نہیں۔ اس عمل میں شامل سینئر پولیس افسران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے پاس لائیو رپورٹنگ کے لئے موجود پورٹل تک بھی رسائی ہوگی۔

مزید : کامرس