نیسلے اور عورت فاؤنڈیشن کی خواتین کے عالمی دن پر مشترکہ تقریب
لاہور(پ ر) نیسلے پاکستان، خواتین کے عالمی دن کے موقع پرآج عورت فاؤنڈیشن کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک تقریب ان خواتین کا جشن منانے کے لئے منعقد کررہاہے جو اپنے خلاف مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے قوت اور استحکام کی صلاحیت کی وجہ سے ایک مثال ہیں۔ نیسلے، عالمی سطح پر اقوام متحدہ کے ہر عورت اور ہر بچے کے لئے کئے جانے والے اقدام اور خواتین کو با اختیار بنانے کے اس کے اصول پر دستخط کنندہ ہے۔ نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ افیئرز کے سربراہ، وقار احمد نے اس موقع پر کہا’’کمپنی اپنے ) (Creating Shared Value کے فلسفے کے تحت خواتین میں ان کی حقیقی صلاحیتوں کے ادراک میں مدد کررہی ہے۔‘ ‘ کمپنی ڈیری حب جیسے پروگرام کے اقدام کے ذریعے خواتین کے لئے اقتصادی مواقع پیدا کررہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت خواتین کسانوں کو ان کے فارم کی آمدنی اور سہولیات بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لئے تربیت دی جاتی ہے ، جس میں اب تک 10,882 خواتین کسانوں کو تربیت دی چاچکی ہے۔ اس کے علاوہ ، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ خواتین افرادی قوت کا حصہ ہوں، کالج سے فارغ التحصیل ہونے والوں میں 50 فیصد خواتین ہوتی ہیں لہٰذا نیسلے پاکستان نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ خواتین افرادی قوت کا حصہ ہوں ’’ کرو اعتماد‘‘ کا آغاز کیا ہے تاکہ پیشہ ور بننے کی خواہاں خواتین دقیانوسی خیالات کو بدل سکیں۔وقار احمد نے مزید کہا ’’صنفی توازن ایک کاروباری معاملہ ہے ، لیکن ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ صنفی توازن کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو ایک ہی نظر سے دیکھنا ہوگا۔معیشت چاہے رسمی ہو یا غیر رسمی ،خواتین معاشرے کا لازمی جزو ہیں، اور انہیں افرادی قوت کا ایک لازمی حصہ ہونا چاہئے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ نیسلے پاکستان کی توجہ نیسلے ہیلدی کڈز اور ہیلدی ویمن جیسے اقدامات کے ذریعے لڑکیوں اور خواتین کے لئے غذائیت کی اہمیت کے علم پر مرکوز ہے، تاکہ وہ اپنا خیال رکھ سکیں اور ایک صحت مند نسل سامنے لائیں۔