پنجاب پراونشل کوآپریٹوبینک میں افسران کی ترقی

پنجاب پراونشل کوآپریٹوبینک میں افسران کی ترقی

 لاہور(کامرس رپورٹر)سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب و ایڈمنسٹریٹر پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ بابر حیات تارڑ کی منظوری سے محمد افضل زونل ہیڈ ساہیوال، محمد عقیل شاہد زونل ہیڈ گوجرانوالہ، طارق محمود بذدار ڈپٹی زونل ہیڈ ڈیرہ غازی خان اور اظہر جمیل بٹ ہیڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈویژن ہیڈ آفس کو سینئر وائس پریذیڈنٹ اور فیض کریم ملک، سیف اللہ خان، خالد فاروق، نواب شیر، نذیر احمد، محمد وسیم، محمد رؤف خان، محمد افضل ضیاء، محمد سلیم، ارشد علی عابد، شاہد پرویز، محمد طاہر مسعود، مشتاق احمد اور مرید حسین کو وائس پریذیڈنٹ کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ہے۔ صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے ترقی پانے والے افسران کو نئی تعیناتی پر اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : کامرس