موبی لنک نے ڈبلیو ڈبلیو ایف گرین آفس کا ایوارڈ حاصل کرلیا

موبی لنک نے ڈبلیو ڈبلیو ایف گرین آفس کا ایوارڈ حاصل کرلیا

لاہور(پ ر) موبی لنک اسلام آباد اور لاہور میں واقع اپنے تین کاروباری مقامات کوماحول دوست طریقہ کار اپنانے کی وجہ سے گرین آفس سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والی پہلی ٹیلی کام کمپنی بن گئی ہے۔ موبی لنک کو ڈ بلیو ڈبلیو گرین آفس ایوارڈ کا کمپنی کے ہیڈ آفس یعنی موبی لنک ہاؤس اورمتصل عمارت آئی بی سی بلڈنگII میں فاضل مادے، کاغذ، بجلی کے استعمال اور ملازمین میں شعور کی سطح کی کامیاب جانچ کے بعد دیا گیا ہے۔عمومی طور پر کمپنی نے تقریباًان ذرائع کے فاضل استعمال میں73فیصدتک کمی کی تھی۔موبی لنک نے 2014ء میں کاربن کے اثرات میں 35فیصد اور ٹھوس فضلے سمیت دیگر کیے گئے اقدامات میں 50فیصد تک کمی ریکارڈ کی تھی۔ کار پو ریٹ کیمو نیکیشنز کے سربراہ جناب عمر منظور کا کہنا تھا کہ، ’ ’موبی لنک کارپوریٹ سوشل رسپانسبیلٹی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہمارے ملازمین ماحول دوست طریقوں سے آگاہ ہیں اور وسائل کا موثر استعمال کررہے ہیں۔  گرین آفس ایوارڈموبی لنک ٹارچ بیررز، موبی لنک فاؤنڈیشن اور صحت ، سیفٹی ، سیکیورٹی اور ماحولیات کے محکموں کی کوششوں کا اعتراف ہے جس نے ملازمین کے تعاون سے لاہور اور اسلام آباد کے دفاتر کو ماحول دوست آفسز قائم کرنے میں مدد دی ہے۔‘‘ان اقدامات کے پیشِ نظر 2014ء کے شروع میں موبی لنک نے ایک ماحولیاتی منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) قائم کیا جس کے ذریعے گرین آفس کے تصورکو فروغ دیتے ہوئے آفس کے احاطے میں کاربن کے اثرات کوکم کرنے میں تعاون کیا جو ڈے لائٹ سیونگ، ری سائیکل اور ملازمین میں ماحول دوست طریقے کار کو فروغ دینے پر مشتمل تھے۔اس پروگرام کے تحت موبی لنک نے پانی کے ضیاع ، بجلی کے کم سے کم استعمال کے ساتھ اپنے روزمرہ کے کاموں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ٹھوس فضلے میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے بھی کوششیں جاری رکھی ہیں منتخب موبی لنک ٹارچ بیررز کو ’’گرین وارڈن‘‘کے طور پر نامزد کیا گیا جنہوں نے دیگر ملازمین میں آگاہی بڑھانے کے لیے ری سائیکل، ری یوز، ریڈیوس اسکیم کی پیروی کی۔

مزید : کامرس