کئی دنوں کے مندے کے بعدتیزی‘ انڈیکس54پوائنٹس بڑھ گیا

کئی دنوں کے مندے کے بعدتیزی‘ انڈیکس54پوائنٹس بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں گذشتہ کئی روز کی مندی بدھ کو تیزی میں تبدیل ہوگئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 54.18 پوائنٹس کے اضافہ سے 33242.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور گذشتہ کئی روز کی مندی تیزی میں تبدیل ہوگئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 54.18 پوائنٹس کے اضافہ سے 33242.95 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 46.03 پوائنٹس کی تیزی سے 21715.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 1.26 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 38.70 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 150.94 پوائنٹس کے اضافہ سے 17659.43 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 68.54 پوائنٹس کی کمی سے 17699.98 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 376 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 178 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 175 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ایکسائیڈ پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 62.32 روپے کے اضافہ سے 1308.72 روپے پر بند ہوئی۔   اسی طرح انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی سودے بھی 36.17 روپے کی تیزی سے 1087.11 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 211.11 روپے کی مندی سے 10490 روپے اور ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بھی 157.17 روپے کی کمی سے 2986.19 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پاک الیکٹرون کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 93 لاکھ 68 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 58.11 روپے سے شروع ہو کر 55.11 روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 18 کروڑ 2 لاکھ 79 ہزار 100 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 22 کروڑ 27 لاکھ 16 ہزار 450 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 74 کھرب 96 ارب 22 کروڑ 78 لاکھ 14 ہزار 657 روپے سے بڑھ کر 74 کھرب 96 ارب 38 کروڑ 47 ہزار 864 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 14 لاکھ 66 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید :

کامرس -