پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی ماڈلز انتہائی باکفایت نتیجہ خیز اورمفید ہیں ، انیلہ سلمان

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی ماڈلز انتہائی باکفایت نتیجہ خیز اورمفید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مبنی جدید تعلیمی ماڈل کے ذریعے بے وسیلہ بچوں کو انکے گھروں کے نزدیک پارٹنر سکولوں میں میٹرک تک مفت تعلیم کی سہولت مہیا کی ہے اس ماڈل سے 16لاکھ مستحق طالبعلم فائدہ اٹھا رہے ہیں یہ بات ایم ڈی پیف ڈاکٹر انیلہ سلمان نے ورلڈ بینک کی ایجوکیشن کنسلٹنٹ وردا ملک اور کوٹاسک ٹیم لیڈر شہر زاد لطیف سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی اس موقع پر ڈپٹی ایم ڈی سلمان انور ملک کے علاوہ پروگرام ڈائریکٹرز بھی موجو دتھے ایم ڈی پیف انیلہ سلمان نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی ماڈلز انتہائی باکفایت، نتیجہ خیز اورمفید ہیں یہ ماڈلز پاکستان کی مخصوص تعلیمی ضروریات کو سامنے رکھ کر ڈیزائن کیئے گئے ہیں تاکہ بے وسیلہ بچوں کو تعلیم کے ذریعے بحال کیا جا سکے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 1240پارٹنر سکولوں کے توسط سے تین لاکھ 8ہزار ضرورت مند بچوں کو ایجوکیشن وؤچر سکیم کے تحت رجسٹرڈ کیا ہے جبکہ بچہ مزدوروں کی مفت تعلیم کے ایوننگ پروگرام کے تحت لاہور سمیت تین منتخب اضلاع میں 104تعلیمی مراکز کے ذریعے پانچ ہزار بچوں و بچیوں کی مفت تعلیم کا بندوبست کیا گیا ہے۔    اس اقدام سے جسمانی مشقت کا شکار بچے بحال ہوں گے ۔ اسی طرح صوبے کے 225منتخب علاقوں میں \"نیو سکول پروگرام\"کے تحت نئے سکولز بھی کھولے جائیں گے۔ اس وقت صوبے کے 36اضلاع میں 518سکولز \"نیو سکول پروگرام\"سے منسلک ہیں۔ انیلہ سلمان نے مزید بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے چولستان کے مکینوں کی سہولت کے لیئے چولستا ن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 75سکولوں کو اپنی تحویل میں لیکر طالبعلموں کو مفت تعلیم کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ پارٹنر سکولوں کے اساتذۃ کی کپیسٹی بلڈنگ بھی کر رہی ہے۔