شہید ڈاکٹر علی نقوی کی شخصیت نوجوانو ں کیلئے مثل راہ ہے، تہور حیدری

شہید ڈاکٹر علی نقوی کی شخصیت نوجوانو ں کیلئے مثل راہ ہے، تہور حیدری

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس اومیں کارکنان سے اپنے پیغام میں کہا کہ7 مارچ اس شہید راہ حق کی شہادت کا دن ہے کہ جس کے پاکیزہ خون کی بدولت اس ملت میں بیداری و تحرک موجود ہے شہیدڈاکٹر محمد علی نقوی ایک فرد نہیں ایک تنظیم و تحریک کا نام ہے جن کی ہمہ جہت شخصیت آج بھی نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے شہیدا کی چوبیس سالہ متحرک زندگی ہمیں یہ حوصلہ دیتی ہے کہ تمام تر مشکلات ،وسائل کی کمی کے باوجود نام نہاد سپر پاورزکے سامنے قیام کیا اور شہید کی شجاعانہ شہادت یہ درس دیتی ہے کہ جب ملت کو خون کی ضرورت ہو عزت کا شعار بلند کرتے ہوئے ملت کیلئے جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہئے مرکزی صدر کاکہنا تھا کہ زندہ قومیں وہ ہوا کرتی ہیں جو اپنے شہداء کی یاد اور جزبہ شہادت کو معاشرہ میں فروغ دیتی ہیں۔    7مارچ شہداء کے ذکر کو زندہ کرنے کا دن ہے عاشقان شہید ،رفقاء شہید کیلیئے 7 مارچ تجدید عہد کا دن ہے اور یہ عہد کریں کہ اے شہیدبزرگوار تیرے راستے ، فکر ،اور نظریہ کو زندہ رکھیں گے   اور جو استعمار دشمنی کا علم اور اسلام کی بلند کا پرچم جو شہید نقوی نے بلند کیا ہم وارثین شہید ہونے کے ناطے پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیں گے انہوں نے ملک بھر میں موجود کارکنان وعاشقان شہید کو 7,8مراچ شہید کی بیسویں برسی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ یہ شہید سے اپنی قلبی وابستگی ظاہرکرتے ہوئے برسی میں ضرور شریک ہوں

مزید : میٹروپولیٹن 4