ریلوے کیرن ہسپتال میں میڈی بنک (ٹرسٹ)کے تعاون سے فری ڈسپنسری کا افتتاح

ریلوے کیرن ہسپتال میں میڈی بنک (ٹرسٹ)کے تعاون سے فری ڈسپنسری کا افتتاح

لاہور(خبر نگار خصوصی)ریلوے کیرن ہسپتال لاہور میں میڈی بنک (ٹرسٹ)کے تعاون سے پہلی فری ڈسپنسری کا افتتاح کردیا گیا ہے جس میں ٹرسٹ کے سرپرستِ اعلیٰ جاوید نثارسید اور ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور سمیت متعدد اعلیٰ حکام نے شرکت کی ٹرسٹ نادار ، غریب اور مستحق مریضوں کے لیے مفت ادویات اور علاج کی خدمات پیش کرے گا چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ادارے بسا غنیمت ہیں جو مستحق انسانوں کیلئے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اس میں ریلوے جیسا قومی ادارہ اپنے وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مزید اضافہ کرسکتا ہے انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ میڈی بنک ٹرسٹ ریلوے کے دیگر ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے لیے بھی طبی سہولیات بہم پہنچائے میڈی بنک ٹرسٹ، جاوید نثار سید اوران کے رفقا کی کاوش ہے میڈی بنک ٹرسٹ نے 10روز میں پاکستان ریلوے میں اپنی فری ڈسپنسری کا اہتمام کردیا۔    جس سے مریضوں کے علاج میں مزید سہولت پیدا ہوجائے گی۔ تقریب کے دیگر شرکاء میں جنرل منیجر ویلفیئرمحمد جاوید اقبال، چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کیپٹن ڈاکٹر مشتاق قریشی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کیرنز ہسپتال غلام محمد سومرو، چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ آفتاب اکبراور ٹرسٹ کے دیگر عہدیدارشامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4