خرم روحیل اصغر نے یو سی 44میں گیس پائپ لائن کا افتتاح کر دیا

خرم روحیل اصغر نے یو سی 44میں گیس پائپ لائن کا افتتاح کر دیا

لاہور (خبرنگار ) مسلم لیگی رہنما و نائب صدر مسلم لیگ (ن) لاہور خرم روحیل اصغر نے گزشتہ روز کینال پوائنٹ UC-44 شالیمار ٹاؤن میں سوئی گیس کی 800میٹر نئی پائپ لائن کا افتتاح کیا اس موقع پر مسلم لیگی کارکنان اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی خرم روحیل اصغر نے کہا مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے اس دور حکومت میں علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور ہمارا فوکس عوام کے مسائل کے حل پر ہے اس علاقہ میں سوئی گیس نہ آنے یا پریشر کم ہونے کی شکایات کے پیش نظر نئی پائپ لائن بچھائی گئی ہے جس سے لوگوں کی شکایات کا ازالہ ہوا ہے اس ضمن میں حلقہNA-124 کے کوآرڈینیٹر سوئی گیس ملک سلیم اعوان نے جس تندہی اور ذمہ داری کے ساتھ کام کیا ہے اس کی تعریف کرتا ہوں ایسے مخلص اور محنتی نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں اس موقع پر جو نمایاں افراد موجود تھے اُن میں جمیل اختر بلا ، و دیگر شامل ہیں   محمد یونس بٹ ،میاں اِرشاد ، ملک سلیم اعوان ، اسحاق ہیرو ، میاں نفیس ، عاطف غفار ، سیکرٹری شہباز ، محمد علی شامل ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4