منشیات مقدمہ کے مختلف مقدمات میں ملوث 3ملزم اشتہاری قرار

منشیات مقدمہ کے مختلف مقدمات میں ملوث 3ملزم اشتہاری قرار

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی نے منشیات کے مختلف مقدمات میں 3ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا استغاثہ کے مطابق ملزم جاوید کیخلاف 270گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے ، دوسرے ملزم امجد کے قبضہ سے 300گرام افیون برآمد ہونے پر تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج ہے جبکہ تیسرے ملزم اللہ رکھا کے قبضہ سے 1کلو 100گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ،مذکورہ تمام ملزمان عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہورہے تھے جس پر عدالت نے گزشتہ روز تمام ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -