دوہری شہریت کیس میں ملوث سابق ایم پی اے کے استغاثے کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی

دوہری شہریت کیس میں ملوث سابق ایم پی اے کے استغاثے کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے دوہری شہریت کیس میں ملوث سابق ایم پی اے رانا طارق محمود کے استغاثے کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی سابق ایم پی اے راناآصف محمودکیخلاف الیکشن کمیشن نے غلط بیانی کرکے ایم پی اے کا الیکشن لڑنے پر استغاثہ دائر کر رکھاہے عدالت میں استغاثہ آنے پر رانا آصف محمود نے ضمانت کے بعد اپنی بری کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے جس پر عدالت نے دونوں فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے گزشتہ روز طلب کیا تھا لیکن الیکشن کمیشن کے وکیل حافظ سلیم عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کی وجہ سے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6مار چ تک ملتوی کر تے ہوئے حافظ سلیم کو دوبارہ بحث کیلئے طلب کرلیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4