پاک بھارت کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے، عابد صدیقی

پاک بھارت کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے، عابد صدیقی

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت خارجہ پالیسی کو قومی مفاد اور زمینی حقائق کے مطابق تشکیل دے آزادی کے دنوں میں بھارت کا جنگی جنون اور الزام تراشی پر مبنی رویہ قابل مذمت ہے، پاک بھارت کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے، حکومت پاکستان بھارت سے یکطرفہ دوستی کے رویہ سے باز رہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) سینٹ انتخابات کے حوالے سے اراکین اسمبلی کو سنہرے خواب دکھا رہے ہیں لیکن آج شام کے بعد حکمرانوں کے سارے دعوے چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوؤں کی طرح جھوٹے ثابت ہوں گے۔   مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کی بانی پارٹی ہے وہ کبھی بھی نہیں چاہے گی کہ ہارس ٹریڈنگ ختم ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -