محفل ذکر و نعت خوانی
لاہور(پ ر)’’بزم نور ‘‘ کے زیراہتمام آج بعداز نماز عشاء محفل ذکر حبیب ﷺ و نعت خوانی دربار عالیہ حضرت قبلہ نوری کھیس والی سرکار قلندر پاک ؒ بمقام دربار شریف چھوٹا سہیون شریف نزد کوٹ عبد المالک شیخوپورہ روڈ لاہور میں ہو گی شرکت فرما کر روحانی فیوض و برکات و انوار سے فیض یاب ہوں صلٰوۃ و سلام ، ختم پاک اور اجتماعی دعا کے بعد حاضرین میں با اہتمام مصطفائی لنگر شریف تقسیم ہو گا۔