بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث خاتون سمیت 2ملزمان اشتہاری قرار

بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث خاتون سمیت 2ملزمان اشتہاری قرار

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث خاتون سمیت 2ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ تیسرے ملزم خرم شہزاد کو مقدمہ مدعی کے ساتھ راضی نامہ ہونے پر بری کردیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ایف آر میں مقدمہ مدعی ساحر علی نے مؤقف اختیار کررکھا ہے کہ 20اگست2014کو وہ ایک اپنی فیملی کے ہمراہ گھرسے باہر گیا ہواتھا اس اثناء میں اس کی بہن سویرا گھر میں اکیلی تھی تاہم جب وہ رات گئے گھر لوٹا تو اسے محلے داروں نے بتایا کہ ملزمان خرم شہزاد، نواز اور شبنم بی بی اس کی بہن کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں جس کے بعد تھانہ شاہدرہ پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کردیا تھاگزشتہ روز مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت میں مقدمہ مدعی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کی ملزم خرم شہزاد سے راضی نامہ ہوگیا ہے جس پر عدالت نے مذکورہ ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک خاتون سمیت2ملزمان نواز اور شبنم بی بی کو اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -