حدود مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر نے کاحکم

حدود مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر نے کاحکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی نے حدود کے مقدمہ میں ملوث ملزم اسلم کو اشتہاری قرار دے دیااستغاثہ کے مطابق ملزم اسلم نے نادیہ نامی لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس پر تھانہ لیاقت آباد پولیس نے مذکورہ لڑکی کے والد دین محمد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا ہے گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو عدالتی حکم کے باوجو دپیش نہ ہونے پر اشتہاری قراردیتے ہوئے پولیس کو اس کی گرفتار ی کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4