ینگ ڈاکٹر ز کا احتجاج جاری،جیل روڑ پردھرنا، پی آئی سی کا آؤٹ ڈو ر بند کرا دیا

ینگ ڈاکٹر ز کا احتجاج جاری،جیل روڑ پردھرنا، پی آئی سی کا آؤٹ ڈو ر بند کرا دیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ روز بھی صوبائی دارالحکومت میں اپنا احتجاج جاری رکھا،انہوں نے پی آئی سی کا آؤٹ ڈور بند کر دیا اور احتجاجی ریلی نکال کر جیل روڈ پر دھرنا دیا جس سے جیل روڈ پر ٹریفک کئی گھنٹے معطل رہی۔احتجاجی ریلی کی قیادت پی آئی سی کے صدر ڈاکٹر طاہر بندیشہ اور ڈاکٹر اجمل چودھری نے کی اس موقع پر ڈاکٹر طاہر بندیشہ نے کہا کہ محکمہ صحت اور پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور سروس سٹرکچر سمیت دیگر مطالبات پورے کرے ورنہ آئندہ ہفتے سے پورے پنجاب میں ہڑتال کی جائے گی اور آؤٹ ڈور بند کر دیں گے۔گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہڑتال کی اور صبح 11بجے آؤٹ ڈور بند کر دیا اور احتجاج کرتے ہوئے جیل روڈ پر نکل آئے۔جہاں انہوں نے دھرنا دے کر جیل روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دی اس موقع پر ڈاکٹروں نے محکمہ صحت اور پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر ڈاکٹر طاہر بندیشہ نے کہا کہ محکمہ صحت ڈاکٹروں کا امتحان نہ لے ہم مریضوں کے لیے مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے سروس سٹرکچر پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1