عمران خان سیاسی تنہائی کا شکار ہوچکے ہیں،کنول نعمان

عمران خان سیاسی تنہائی کا شکار ہوچکے ہیں،کنول نعمان

 لاہور( لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی پالیسیوں کی وجہ سے سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں اور ان کا سیاسی مستقبل بھی زیرو ہے ۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کنول نعمان نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کر رہے ہیں اور ان کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں عوامی مسائل دن بدن کم ہو رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1