لینڈ ایکوزین ایکٹ1894کو ختم کرنے کی قرارد اداسمبلی میں جمع

لینڈ ایکوزین ایکٹ1894کو ختم کرنے کی قرارد اداسمبلی میں جمع

 لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی و صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے لینڈ ایکوزین ایکٹ1894کو ختم اور اس حوالے سے از سر نو قانون سازی کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ہے ۔قرارداد جمع کروانے کے بعد انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوآباد یاتی نظام کے صدیوں پرانے قانون کے تحت پنجاب حکومت شہریوں سے قیمتی اراضی چھین رہی ہے ،ترقیاتی منصوبوں کے نام پر عوام اور خزانے کو لوٹا جارہا ہے خدیجہ فاروقی نے کہا کہ اسمبلی کا ایوان آزادی اظہار رائے کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، رکن اسمبلی جاوید اختر سینئر صحافی روؤف کلاسرا کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک واپس لیں    اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ سینٹ الیکشن میں خریدوفروخت کے افسوسناک ریکار ڈ قائم ہوئے ۔تمام جماعتوں نے سینٹ الیکشن میں خریدوفروخت پر افسوس کا اظہار کیا اور 22ویں آئینی ترمیم لانے کا اعلان کیا۔رؤوف کلاسرا نے جنرل رائے دی کہ سینٹ الیکشن میں خریدوفروخت ہورہی ہے کسی ایک رکن اسمبلی کا پیسے لینے کے حوالے سے ذکر نہیں کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1