مسلم لیگ(ن) سینٹ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی،لبنیٰ فیصل

مسلم لیگ(ن) سینٹ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی،لبنیٰ فیصل

 لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ سینیٹ ا لیکشن میں (ن) لیگ بھر کامیابی حاصل کرے گی،مسلم لیگ(ن) کے تما م اراکین پنجاب اسمبلی (ن) لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دینگے ،ایک پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینگے ،یہ صرف سیاسی بیان ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،لبنیٰ فیصل نے مزید کہا وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بھرپور کوشش تھی کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے ترمیم پیش کی جائے مگر چند ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں نے اس کی مخالفت کی ہے اگر یہ ترمیم منظور کرلی جاتی تو ہمیشہ کیلئے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوجاتا ،انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم میاں نواز شریف کا مشن تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کر چلنا ہے کیونکہ موجودہ ملکی حالات منفی سیاست کے متحمل نہیں ہیں اس لئے تمام سیاسی جماعتوں کو بھی ملکی حالات بہتر بنانے کیلئے حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1