مکین گنبد خضریٰ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مدارس کے ناظمین کاکنونشن

مکین گنبد خضریٰ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مدارس کے ناظمین کاکنونشن

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)22مارچ کو مینار پاکستان پر ہونے والی مکین گنبد خضریٰ ملین کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں لاہور بھر کے دینی مدارس کے ناظمین ، مہتمم حضرات کا کنونشن آج بروز جمعرات مرکز صراطِ مستقیم تاج باغ فیزIIIمیں ہوگا۔ جس میں خصوصی شرکت صاحبزادہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو، صاحبزادہ عبدالمصطفےٰ ہزاروی ناظم اعلیٰ جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور، صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ شیرازیہ بلال گنج کے علاوہ 100 سے زائدمدارس کے ناظمین ، مہتمم و ذمہ داران شرکت کریں گے۔ جس میں سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی مکین گنبد خضریٰ ملین کانفرنس کے اغراض و مقاصدپیش کریں گے جبکہ کنونشن کے اختتام پر اہلسنت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشاورتی اجلاس ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -