شفافبلدیاتی انتخابات تک جمہوریت مکمل نہیں ہو سکتی،میاں ایوب

شفافبلدیاتی انتخابات تک جمہوریت مکمل نہیں ہو سکتی،میاں ایوب

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی راہ میں حکومت رکاوٹ بنی ہوئی ہے بلدیاتی انتخابات کے شفاف انعقادتک جمہوریت کی تکمیل نہیں ہوسکتی -  بلدیاتی ادارے فعال نہ ہونے سے ترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہیں اورگلی محلے کی سطح کے مسائل کاکوئی پرسان حال نہیں ہے حکمرانوں کی نااہلی سے ملک میں ہرروزکوئی نہ کوئی نیابحران پیداہو رہا ہے ۔پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر تمام مسائل اور بحران حل کر دیگی اور عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر ہی انصاف فراہم کیا جائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1