کسان ہمارے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں،رانا اعجاز حفیظ

کسان ہمارے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں،رانا اعجاز حفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے صوبائی رہنما رانا اعجاز احمدحفیظ نے کہا ہے کہ کسان ہمارے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں ان سے جینے کا حق چھننے والی شوگر مل مافیا کے خلاف حکومت کریک ڈاؤن شروع کرکے اور ان کا پیشہ جوگھنے کی سپلائی کی مد میں شوگر میلوں سے واجب الادا ہے فوری دلایا جائے اس امر کااظہار انہوں نے گزشتہ روزصوبائی آفس میں کسان ونگ کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،رانا اعجاز احمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور ہماری آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ زرعی اراضی پر مشتمل ہے مگر گذشتہ چند ایک دہائی سے شوگرملوں اور منڈیوں میں کسانوں پر ہونے والی زیادتی سے ہماری زراعت پرمنفی اثرات پڑرہے ہیں ۔منڈیوں میں آڑھیتوں اورشوگر ملوں سے گنے کی سپلائی کی مد میں کروڑوں روپے کسانوں کو نہیں مل رہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ کسانوں کو اگراسی طرح رقوم نہ ملتی رہیں تو وہ زرعی اجناس کی پیداوار روک دینگے جس سے ہماری معیشت پر منفی اثرات پڑیں گے ۔