حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں،میاں کامران سیف

حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں،میاں کامران سیف

 لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ از خود تاریخ کا تعین کرکے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا پابند بنوائے کیونکہ نچلی سطح پر عوامی نمائندے نہ ہونے سے عوام مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے سنجیدہ نہیں۔    کبھی حلقہ بندیوں ،کبھی مردم شماری کی آڑ میں ہار کے ڈر سے مسلسل راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہے۔میاں کامران سیف نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کروانا توہین عدالت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر ناکامی کاشکار ہے،بدترین لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور بحرانوں نے حکومت کی مقبولیت کا پردہ چاک کردیا ہے (ن) لیگ کا ہر دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے عوام سے جھوٹے وعدے کیے جارہے ہیں جو نہ پہلے ایفا ہوئے نہ ا ب پورے ہونگے۔     ۔ عوام موجودہ حکومت سے نجات چاہتے ہیں اسی لیے حکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہے اور سپریم کورٹ سے میں نہ مانوں کا کھیل کھیل رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1