منشیات فروشوں کے خلافاحتجاج کرنے والوں پر تشدد قابل مذمت ہے،حافظ محمود

منشیات فروشوں کے خلافاحتجاج کرنے والوں پر تشدد قابل مذمت ہے،حافظ محمود

 لاہور(پ ر)صدر شباب ملی لاہورحافظ محمود احمد نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں شباب ملی کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف احتجاج کرنے پر پولیس تشدد کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلا واقع نہیں اور نہ ہم اس طرح کے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے ہیں ۔ پنجاب کے بیشتر شہروں میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور شباب ملی کے نوجوانوں کو حق کے راستے سے ہٹانے کے لئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں لیکن ہم پنجاب حکومت اور کرپٹ پولیس افسران کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے پروپیگنڈوں سے کچھ نہیں ہونے والا اور نہ ہم ڈر کے پیچھے ہٹنے والے ہیں اچھا ہوگا کہ پنجاب پولیس اپنا رویہ بدلے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے تاکہ جرائم کو بڑھنے سے روکا جاسکے۔ شباب ملی نے تہیہ کررکھا ہے کہ جب تک منشیات فروشوں اور ان کے ساتھیوں کو بے نقاب نہیں کردیتی اور اس لعنت کو پاکستان سے ختم نہیں کردیتی چین سے نہیں بیٹھے گے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں شباب ملی کے کارکنان پر پولیس کی جانب سے تشدد کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور اگر ان واقعات کو نہ روکا گیا تو ہم سڑکوں پر آئیں گے پھر نہ تو کوئی مذاکرات ہونگے نہ کسی قسم کا مطالبہ کیا جائے گا اور یہ بات ہمارے نااہل حکمران بخوبی جانتے ہیں کہ نوجوانوں کے آگے کوئی بھی قوت کھڑی نہیں رہ سکتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1