ساڑھے پانچ ایکڑ رقبہ پر زرعی ٹیکس کا فیصلہ واپس لیا جائے،افنان صادق بٹ
لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تاجروں شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہونے لگا جس پر بجلی سے کاروبار کرنے والے لوگ بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ بجلی کے بلز روٹین کے مطابق زیادہ آرہے ہیں جس سے تاجر طبقہ مالی طور پر دن بدن کمزور ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نت نئے تجربات سے ملکی معیشت سمیت سرکاری اداروں کا بیڑہ غرق کیا جا رہا ہے، ہمارا معیار بہتری و بلندی کی بجائے پستی کی جانب گامزن ہے انہوں نے حکومت کی طرف سے ساڑھے بارہ ایکڑ رقبہ کی بجائے ساڑھے پانچ ایکڑ رقبہ پر زرعی ٹیکس کے نفاذ کو ظالمانہ فیصلہ اور اقدام اقرار دیتے ہوئے اسکی فی الفور واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے شعبہ زراعت پر پہلے ہی کافی ٹیکسز نافذ ہیں۔ جن سے چھوٹے غریب زمیندار دن بدن مالی طور کمزور ہو رہے ہیں اور فصلوں پر ہونے والے اخراجات بڑھ چکے ہیں خوشحال کسان کو مقروض بنا دیا گیا ہے، بے روز گاری پنجاب کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے موجدہ حکومت عوام کی تو قعات پر پورا نہیں اتر ی نہ ہی اس نے الیکشن میں عوام سے کیے وعدے پورے کیے انرجی کا بحران جوں کا توں ہے، دہشتگردی پر کنٹرول نہیں کیا جا سکتا آئے دن خودکش حملوں نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔ 02.03.2015