اسلامی تعلیمات کے ذریعے دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے،راغب نعیمی

اسلامی تعلیمات کے ذریعے دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے،راغب نعیمی

 لاہور(نمائندہ خصوصی) معروف مذہبی اسکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وسرپرست نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی دنیاکو امن کاگہوارہ بنایا جاسکتاہے اللہ تعالی کی طرف عطاء کردہ اقتدارمسلمان حکمرانوں کے پاس امانت ہے۔دنیابھرکے مسلم ممالک کے سربراہان کے اسلام کی سربلندی ،حفاظت دین اور انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔امت کے زوال کی بنیادی وجوہات تعلیمات قرآن اورفرمان نبی ؐ سے ر وگرانی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز نعیمیہ صوت القراء پاکستان کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ میں پانچویں ’’قومی محفل حسن قرآت ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیامحفل حسن قرات میں ممتاز قاری قرآ ن قاری سید صداقت علی شاہ،قاری محمدخادم بلال مجددی،قاری تسنیم احمدصابری،الحاج محمدسرور حسین نقشبندی،صفدر علی محسن ،قا ری محمد یونس قادری ،قاری محمد رفیق نقشبندی (صدر نعیمیہ صوت القراء پاکستان )قاری محمدعلی قادری،قاری محمد عبدالغفار جہلمی،قاری محمداویس اصغر،قاری محمد اشفاق قصوری،قاری محمدغلام رسول چشتی،قاری محمد امیر قادری ، قاری محمدمنظوراحمد ،قاری محمد عبدالرحمان ،قاری محمدحماد رضاو دیگرنامور قراء حضرات نے تلاوت قرآ ن کی سعادت کی۔اس موقع پر علامہ غلام نصیرالدین چشتی،پروفیسروارث علی شاہین (مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان)ممتاز ن لیگی رہنمامفتی قیصرشہزاد نعیمی،مولانامحمد ارشد نقشبندی،مولانا محمدعمران حسین نعیمی، مفتی محمدبلال فاروق نعیمی( مرکزی رابط سیکرٹری نعیمن ایسوسی ایشن پاکستان) سمیت عشقانِ رسول ؐکی کثیر تعداد شریک تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1