دو ایڈیشنل سیشن ججز اور 5سول ججوں کے تبادلوں کے احکامات
لاہور (نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے دو ایڈیشنل سیشن ججز اور 5سول ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی ، رجسٹرار لاہور ہائیکور ٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمن محمد آصف کو چنیوٹ سے گوجرانوالہ جبکہ سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی کے طور پر کام کرنے والے ملک منیر احمد جوئیہ کو چنیوٹ میں ایڈیشنل سیشن جج تعینات کردیا گیا ہے سول ججوں میں سے عمران عابد کو چشتیاں سے شجاع آباد، عبدالواجد کو شجاع آباد سے چشتیاں، میاں مدثر عمر بودلا کو خانیوال سے کبیر والا، احمد خان کو کبیر والا سے خانیوال اور سائرہ چودھری کو لاہور سے فیصل آباد تبدیل کر دیا گیا ہے۔ تبادلے