دھماکہ خیزمواد کیس،مجرم محمد طارق کو 28سال قید ،جائیداد ضبط کرنیکا حکم

دھماکہ خیزمواد کیس،مجرم محمد طارق کو 28سال قید ،جائیداد ضبط کرنیکا حکم

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3نے دھماکہ خیزمواد رکھنے کے جرم میں مجرم محمد طارق کو 28سال قید اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا جبکہ دوسرے ملزم اصغر کو عدم ثبوتوں کی بناء پر بری کردیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3میں لوئرمال پولیس نے 2ملزموں اصغر اور طارق کے خلاف چالان پیش کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے ایک ٹرک میں دھماکہ خیز مواد رکھا ہوا تھا۔عدالت میں چالان آنے پر اس کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے مجرم طارق پر جرم ثابت ہونے پر 28سال قید اور اس کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کیا جبکہ ملزم اصغر کو عدم ثبوتوں کی بناء پر بری کردیا ہے۔ دھماکہ خیزمواد

مزید : صفحہ آخر