ایس ایچ او داتا دربارسمیت 5اہلکار منشیات فروشوں کی سرپرستی پر معطل

ایس ایچ او داتا دربارسمیت 5اہلکار منشیات فروشوں کی سرپرستی پر معطل

 لاہور(کرا ئم سیل )ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس ایچ او داتا دربارانسپکٹر احمد عدنان سلطان سمیت 5اہلکاروں کو منشیات فروشوں کی سرپرستی کر نے پر معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کو ایس ایچ او داتا دربار سمیت متعدد اہلکاروں کی منشیات فروشوں کی سر پرستی بارے شکایات موصول ہوئیں جس کی بنیاد پر ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس ایچ او داتا دربار سمیت 5اہلکاروں کی معطلی کے احکامات جاری کر کے باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا۔ایس ایچ او داتا دربارانسپکٹر احمد عدنان سلطان کے علاوہ معطل ہونے والوں میں سب انسپکٹر منظور احمد ،سب انسپکٹر محمد نواز،ہیڈ کانسٹیبل محمد بوٹا اور کانسٹیبل محمد اصغر شامل ہیں ۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ فورس میں کرپشن کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کی جائے گی جو پولیس افسران و اہلکار جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی کریں گے ان کی حوصلہ افزائی جبکہ کرپٹ اور بد دیانت پولیس افسران کی فورس میں کوئی جگہ نہیں۔ ایس ایچ او معطل

مزید : صفحہ آخر