لاہور،انوکھی واردات،چور اے ٹی ایم کی دیوار توڑ کر بینک کا صفایا کر گئے

لاہور،انوکھی واردات،چور اے ٹی ایم کی دیوار توڑ کر بینک کا صفایا کر گئے

 لا ہور (کرا ئم سیل ) ہر بنس پور ہ کے علاقہ چور اے ٹی ایم کی دیوار توڑ کر بینک کا صفایا کر گئے، جبکہ جاتے ہوئے گارڈ کا اسلحہ بھی ہمراہ لے گئے۔ پولیس نے واقعہ کو مشکوک قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے نو ٹس پر دو پولیس افسران کی معطلی اور بینک مینجر کی گرفتاری کا حکم دے دیاگیا ۔تفصیل کے مطا بق ہربنس پورہ میں بینک لوٹنے کی انوکھی وارداتمچور رات کے اندھیرے میں اے ٹی ایم کی دیوار توڑ کر بینک میں داخل ہوگئے لیکن بینک کے سکیورٹی گارڈ کو خبر تک نہ ہوئی۔ اور وہ سوتا ہی رہ گیا۔چوروں نے بینک سے رقم لوٹی اور جاتے ہوئے گارڈ کا اسلحہ بھی لے اڑے۔واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ فرانزک ماہرین نے شواہد اکٹھے کیے پولیس نے فنگر پرنٹس اور سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کے مطابق بینک سے ملحقہ خالی پلاٹ سے سیکیورٹی گارڈ کی وردی، پستول کور اور میگزین برآمد ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی معطلی اور بینک کے آپریشنز مینجر کی گرفتاری کا حکم دے دیا ۔ انوکھی واردات

مزید : صفحہ آخر