وزیر اعلی کی جانب سے پولیس لائن کے شہداء کے لواحقین میں چیک تقسیم

وزیر اعلی کی جانب سے پولیس لائن کے شہداء کے لواحقین میں چیک تقسیم

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے گزشتہ روز وزیر اعلی کی جانب سے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ خود کش دھماکہ میں شہید ہونے والے شفیق آباد کے دو شہریوں وقار احمد اور محمد عباس کے لواحقین کو 5 ، 5 لاکھ روپے مالی امداد کے چیک دیئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک نے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ خود کش دھماکہ میں شہید ہونے والے شفیق آباد کے شہری وقار احمد کی بیٹی ریحانہ اور محمد عباس کے والد محمد رمضان کو وزیر اعلی کی جانب سے مالی امداد کے 5، 5 لاکھ روپے مالیت کے چیک دیئے۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گردی کی ان بزدلانہ کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام دوست ہیں اور ان کی تکلیف اور غم کو پوری طرح سمجھتے ہوئے شہید ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہے۔ چیک تقسیم

مزید : صفحہ آخر