پنجاب حکومت نے نابیناؤں کے مطالبات مان لیے،دھرنا ختم

پنجاب حکومت نے نابیناؤں کے مطالبات مان لیے،دھرنا ختم

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) پنجاب حکومت اور نابیناؤں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔حکومت نے نابینا افراد کے مطالبات تقسیم کر لیے ہیں ۔جس میں ملازمتوں کا کوٹہ بڑھانے اورکنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمتیں دی جائیں گے۔نابینا افراد پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات منوانے کیلئے دھرنا دے رہے تھے جس میں مختلف مطالبات شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نابینا افراد کے مسائل حل کرنے کیلئے 4رکنی کمیٹی تشکیل تھی جو کہ بعدا زاں نابینا افراد کیساتھ مذاکرا ت کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ صوبہ بھر کے نا بینا افرادکا دھرنا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا کہ ملازمتوں میں ان کا کو ٹہ بڑھایا جائے اور کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمتیں دی جائیں اور یڈہاک ختم کیا جائے ۔جس پر حکومت نے مطالبات مان لیے اور نابینا افراد نے دھرنا ختم کر دیا۔صوبائی وزیر ہارون سلطان کا کہنا ہے کہ نابینا افراد کے مطالبا ت مان لیے گئے ہیں لیکن ان کو قانون کیمطابق مطلوبہ شرائط پوری کرنی ہونگی۔ مطالبات

مزید :

صفحہ آخر -