اسمبلیاں پوری قوم کا استحقاق مجروح کررہی ہیں، رحیق عباسی
لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ مشکوک مینڈیٹ والی اسمبلیاں پوری قوم کا استحقاق مجروح کررہی ہیں،۔ انہوں نے کہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت ہوئی کسی نے کہا یہ ہارس ٹریڈنگ ہے کسی نے کہا یہ گدھا ٹریڈنگ ہے، خود حکمران جماعت نے جو خرید و فروخت کی سیاست کی بانی ہے نے خرید و فروخت روکنے کیلئے 22 ویں ترمیم لانے کا ڈرامہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کسی حکومتی رکن اسمبلی نے عوام کے استحصال، لوٹ مار، چور بازاری پر حکومتی اداروں کے خلاف تحریک استحقاق جمع نہیں کروائی۔انہوں نے کہا کہ پچھلی اسمبلی میں ن لیگ کے ہی دور حکومت میں صحافیوں اور سینئر اینکرز کے خلاف ن لیگ کے وزیر قانون پنجاب نے قرارداد منظور کروائی تھی جو بعدازاں صحافی و سول سوسائٹی کے شدید احتجاج پر واپس لینا پڑی تھی ن لیگ اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی اظہار کا گلہ نہیں دبا سکے گی۔ رحیق عباسی