سینیٹ الیکشن ،متحدہ کے 3 امید وار دستبردار

سینیٹ الیکشن ،متحدہ کے 3 امید وار دستبردار

اسلام آباد (آن لائن)سینیٹ الیکشن کے ایک روز قبل ہی جوڑ توڑ جاری رہی ،اسلام آباد کی نشستوں پر ایم کیو ایم کے 3 ارکان نے سینیٹ الیکشن میں اپنے مدمقابل مخالف امید وار کے حق میں دستبردار کا اعلان کر دیا جبکہ اسلام آباد کی دو نشستوں پر 6 امیدوار مدمقابل ہوں گے ۔بدھ کے روز سینیٹ الیکشن کیلئے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے تین امید وار ذوالفقارایڈووکیٹ، شمائلہ اور سیمہ آصف نے اپنے مخالف امید وار کے حق میں دستبردار ہوگئیں اورکاغذات واپس لے لئے جبکہ دوسری جانب ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) تعلق رکھنے والی راحیلہ مگسی کو سینیٹ الیکشن کیلئے اجازت دیدی ہے ،اسلام آباد کی 2 نشستوں پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے 3,3 امید وار سینیٹ الیکشن میں مدمقابل ہوں گے ۔پی پی سے تعلق رکھنے والے عمران اشرف ،نارگس فیض ملک جبکہ ایک خاتون نرگس ناصر شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد سے اقبال ظفر جھگڑا،اشرف گجر اور خاتون رکن راحیلہ مگسی شامل ہیں

مزید : صفحہ اول