جتنی ہوسکے کرپشن کی کوشش کرتے ہیں ،منظور وسان کی زبان پھسل گئی

جتنی ہوسکے کرپشن کی کوشش کرتے ہیں ،منظور وسان کی زبان پھسل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرمنظوروسان اپنے خوابوں کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں لیکن اب کی بار اُن کے کرپشن سے متعلق بیان نے سندھ اسمبلی کے ایوان کو کشت زعفران بنادیا ۔ سپیکر آغاسراج درانی کی زیرصدارت ہونیوالے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران کرپشن سے متعلق سوالات کے جواب میں منظور وسان کاکہناتھاکہ اینٹی کرپشن کامحکمہ چیف سیکریٹری کے پاس ہے ، وزیرکاکردار ثانوی ہوتاہے لیکن پھر بھی جتناہوسکے کرپشن کی کوشش کرتے ہیں لیکن اپنی غلطی کا احساس ہونے پر معذرت کرلی ۔ منظور وسان کے منہ سے الفاظ اداہوتے ہی ایوان میں قہقہ سنائی دیا اور سپیکر آغاسراج درانی نے منظور وسان سے استفسار کیاکہ آپ آنٹی کرپشن ہیں یا اینٹی کرپشن ، یہ بھی شکرہے کہ کسی مرد نے بھی سوال کیا ، خواتین زیادہ سوال کرتی ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر شہریارمہرکاکہناتھاکہ حق کی بات زبان پر آہی جاتی ہے ۔ منظو روسان کاکہناتھاکہ انسان ہوں، زبان پھسل جاتی ہے ، معافی چاہتاہوں ، کرپشن ختم کرناترجیح ہے لیکن یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ کرپشن ختم ہوگئی ، ہر محکمے میں یہ ناسور موجود ہے لیکن کوشش کررہے ہیں اور مختلف عہدیداروں کیخلاف تحقیقات بھی جاری ہیں جس کی رپورٹ جلدایوان کے سامنے لے آئیں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -