عمران خان الزام تراشی کے رجحان سے باہر نکلیں ،ملکی سیاست میں ان کا کائی مستقبل نہیں ،پرویز رشید

عمران خان الزام تراشی کے رجحان سے باہر نکلیں ،ملکی سیاست میں ان کا کائی ...

لاہور (خصو صی رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان 15 کروڑ کی آفر کرنے والے کو اچھا آدمی بھی قرار دے رہے ہیں۔ چئیرمین پی ٹی آئی الزام تراشی کے رجحان سے باہر نکلیں۔ ملکی سیاست میں ان کا کوئی مستقبل نہیں۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا عمران خان بتائیں کہ کوئی شخص وزیراعظم نواز شریف کے پاس15کروڑ کی آفر لیکر کیوں نہیں آیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی کو جس نے پندرہ کروڑ روپے کی آفر کی اسے اچھا آدمی بھی قرار دے رہے ہیں جو افسوسناک ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا بیانات کے تضاد نے عمران خان کی سیاست کو خطرات سے دوچار کر دیا جس کے باعث ان کے لوگ اِدھر اْدھر دیکھ رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول